اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب زہرا (س) کے ایام شہادت کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل و اہلبیت کونسل کے تعاون سے لائف لائن ہاسپٹل میں مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شوگر، بلڈ پریشر ، دانتوں اور دل کے ماہرین ڈاکٹر کے ذریعہ جانچ کرائی۔